مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر اول محمد مخبر نے آج ہفتے کے روز سلطان عمان کے خصوصی ایلچی اور وزیر توانائی اور معدنیات سلیم بن ناصر العوفی سے ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی نائب صدر نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے ایرانی اور عمانی حکام کے اہم اور اسٹریٹجک نقطہ نظر کے باوجود ابھی مطلوبہ مقام تک پہنچنے کے لیے بہت طویل سفر طے کرنا ہے،
لہذا موجودہ رکاوٹوں کو دور کرکے مطلوبہ اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔
انہوں نے بینکنگ مسائل کو دو طرفہ تجارتی تعلقات کی ترقی کی راہ میں سب سے اہم رکاوٹ قرار دیا اور کہا کہ بینکنگ لین دین ہر قسم کے اقتصادی تعلقات کی بنیاد ہے، لہذا ہمیں بینکاری مسائل کے حل کو ایجنڈے میں ترجیح کے طور پر رکھنا چاہیے۔
مخبر نے تہران-مسقط براہ راست پروازوں میں اضافے کی ضرورت کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کی سطح کو آسان بنانے کی جانب ایک قدم قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے دستخط شدہ معاہدوں پر عملدرآمد کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب عمانی وزیر نے دونوں ممالک کے سیاسی تعاون کو بہترین قرار دیا۔ انہوں نے دونوں ریاستوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
اس سے قبل آج ایران اور عمان نے تیل کی اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم پیداوار میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ