مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے عمانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد دونوں ملکوں نے مشترکہ اقتصادی کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران صدر رئیسی کی دعوت کے مطابق عمان کے بادشاہ کے دورہ ایران کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔
امیر عبداللہیان نے واضح کیا کہ خطے کے مسائل پر دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں۔ عمان نے ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے اور دونوں ممالک نے مختلف موضوعات پر باہمی مشورے سے کام کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ