مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے عمان کے ہم منصب بدر بن البوسعدی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ایران عمان تعلقات اور اہم علاقائی اور یین الاقوامی معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ عمان ہمیشہ ایران کا ایک قابل اعتماد ہمسایہ اور دوست ملک رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات عزت مآب سلطان ھیثم بن طارق السعید کے تہران دورے سے مزید مضبوط ہوں گے۔
گزشتہ چند دھائیوں کے دوران خلیج فارس میں کشیدگی اور امریکہ کی طرف سے ایران ہراس کی کوششوں کے باوجود ایران عمان تعلقات ہمیشہ باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر مبنی رہے ہیں۔عمانی حکام ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو حقیقت پسندی پر مبنی خیال کرتے ہیں اور وہ ایران کو ایک اچھا ہمسایہ سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کےدرمیان کوئی علاقائی اور سرحدی تنازعہ بھی نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ