مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ السید بدر البوسیعدی نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کو فون کیا اور دونوں رہنماوں نے علاقائی اور بین الاقوامی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ خطے کے ممالک کے مفادات پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔
خیال رہے کہ یہ فون کال ایرانی وزیر خارجہ کی اردن میں بغداد-2 کانفرنس میں شرکت کے چند دن بعد ہوئی ہے جہاں انہوں نے پورے خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایران کی آمادگی کا اظہار کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ