21 دسمبر، 2022، 6:19 PM

ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات؛

ایران کے اندرونی معاملات میں فرانس کی مداخلت ناقابل قبول ہے، حسین امیر عبد اللہیان

ایران کے اندرونی معاملات میں فرانس کی مداخلت ناقابل قبول ہے، حسین امیر عبد اللہیان

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں ان سے کہا کہ ایران کے اندرونی معاملات میں فرانس کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد 2 کانفرنس کی سائڈ لائن پر ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی۔

در ایں اثنا حسین امیر عبد اللہیان نے ایک ٹویٹ میں فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے ایران کے اندرونی معاملات میں فرانس کی مداخلت کو ناقابل قبول قرار دیا۔ فرانس کے موقف پر نظر ثانی کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پر اتفاق کیا کہ بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ بہتر ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران مضبوط اور مستحکم ہے۔

خیال رہے کہ امیر عبداللہیان بغداد کانفرنس کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے منگل کو علی الصبح اردن کے شہر امان پہنچے۔

انہوں نے بغداد کانفرنس-2 کے موقع پر عراقی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، مصری صدر اور کویتی، عمانی اور قطری وزرائے خارجہ کے ساتھ بھی ملاقات اور بات چیت کی۔
 

News ID 1913767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha