10 اگست، 2026، 11:19 AM

ایران کے خلاف جنگ میں ٹرمپ ناکام، امریکہ کمزور اور ایران مزید مضبوط ہوا، امریکی سینیٹر کا اعتراف

ایران کے خلاف جنگ میں ٹرمپ ناکام، امریکہ کمزور اور ایران مزید مضبوط ہوا، امریکی سینیٹر کا اعتراف

کرس مرفی نے کہا کہ جنگ کے تسلسل سے امریکی عوام مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کی لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے خلاف جنگ کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس تنازع نے امریکہ کو کمزور اور ایران کو مزید طاقتور بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر کریس مرفی نے جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے کسی بھی معاہدے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ حتی کہ ایک ’’خراب معاہدے‘‘ کی بھی حمایت کریں گے، کیونکہ موجودہ صورتحال میں جنگ کا جاری رہنا امریکہ کے لیے مزید نقصان دہ ہے۔

مرفی نے جنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام اس جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے اخراجات بھی دن بہ دن بڑھ رہے ہیں۔

امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس جنگ میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں امریکہ کمزور جبکہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے جنگ کے خاتمے کے لیے موجودہ امکانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو معاہدہ ممکن نظر آ رہا ہے، وہ ’’انتہائی خراب اور ناقص معاہدہ‘‘ ہے، تاہم جنگ کے خاتمے کے لیے یہی واحد دستیاب راستہ ہے۔

News ID 1940616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha