مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام مرکزی جلوسِ عاشورا میں نماز باجماعت کا اہتمام تبت سینٹر کراچی پر کیا گیا، جس کی امامت مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی۔ اس موقع پر مصائبِ روزِ عاشورا پر خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی انسانیت کی رہنمائی کا چراغ ہے اور کربلا کا پیغام وقت کے یزیدوں کے خلاف قیام کا حوصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شجاعت و قیادت امت مسلمہ کی بیداری اور وحدت کا محور ہے، مسئلہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت امت کا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے، جبکہ اسرائیلی مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی کی قابل مذمت ہے۔
صدر آئی ایس او نے کہا کہ امریکا کی منافقت عالمی بدامنی کی جڑ ہے، جسے ہر حال میں ختم کرنا ہوگا اور یہ اسی وقت ممکن ہے، جب تمام عالم اسلام یزید وقت کے خلاف متحد ہونگے۔ نماز ظہرین کے دوران عزاداران امام حسینؑ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد بھی کیا۔ نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد عزاداران سید الشہداء امام حسینؑ نے امریکا، اسرائیل اور بھارت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے۔
آپ کا تبصرہ