6 جولائی، 2025، 4:56 PM

ایران میں انصار اللہ یمن کے نمائندے کی مہر نیوز سے خصوصی گفتگو؛

رہبر معظم مایہ عزت/ایران تنہا نہیں، یمن ہر محاذ پر ساتھ/اسرائیل کے خلاف امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے

رہبر معظم مایہ عزت/ایران تنہا نہیں، یمن ہر محاذ پر ساتھ/اسرائیل کے خلاف امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے

انصاراللہ یمن کے نمائندے نے کہا کہ ایران ریڈ لائن اور رہبر معظم مایہ عزت ہیں، صہیونی حکومت کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک-الناز رحمت نژاد: ایران میں انصاراللہ یمن کے ثقافتی نمائندے احمد الامام نے مہر نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے "وعدۂ صادق 3" آپریشن کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مرکز پر ضرب لگائی اور صہیونی حکومت کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے رہبر معظم انقلاب کی حکیمانہ قیادت اور ایرانی قوم کی ہمہ جہت حمایت سے، صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ایک ہمہ گیر اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں درجنوں فوجی مراکز اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کا ایران پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اس بزدلانہ حملے کا جواب ہر لحاظ سے جائز اور مشروع ہے۔ ہم تمام امت اسلامی کے ان سپوتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے فوری طور پر صہیونی حکومت کے خلاف اقدام کیا، کیونکہ ایران کا یہ انتقامی حملہ درحقیقت ایک تاریخی موقع تھا تاکہ امت کے اندر اجتماعی کوششوں اور وحدت کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ظالمانہ جارحیت کی دنیا بھر کے آزاد انسانوں اور منصف مزاج عوام نے مذمت کی ہے۔ صرف وہ منافق ریاستیں اور حکومتیں خاموش رہیں یا حمایت پر آمادہ ہوئیں جو صہیونیوں کی غلامی میں مبتلا ہیں۔ صہیونی حکومت کا ایران پر کیا گیا حملہ ایک ناقابل قبول جرم ہے جو نہ صرف ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ ایسا اقدام ہے جس پر خاموش رہنا خود جرم کے برابر ہے۔ دنیا کے تمام آزادی پسند اس ظلم کو مسترد کرتے ہیں۔

انصاراللہ یمن کے نمائندے نے یمن کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یمن، ایران کے اس جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ یمنی قوم دل و جان سے ایران کے ساتھ ہے۔ انصاراللہ نے باقاعدہ بیان جاری کرکے اسلامی جمہوری ایران سے یکجہتی اور صہیونی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اسی طرح یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے بھی ایک باقاعدہ بیان میں اس وحشیانہ جارحیت کو شدید الفاظ میں مسترد کیا ہے اور اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن، اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ دشمنان اسلام کے مقابل کھڑا ہے اور یہ ہمارا دینی و انقلابی فریضہ ہے جس سے ہم کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ بلکہ ہم یہ آرزو رکھتے ہیں کہ تمام امت اسلامی اس ظالم و مجرم دشمن کے خلاف متحد ہو جائے۔

انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی حکومت اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی بھائیوں سے، جس طرح غزہ کے مجاہدین سے کہا، یہی عرض کرتے ہیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ یہ وہی پیغام ہے جس پر قائد انصار اللہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امام خامنہ‌ای مدظلہ العالیٰ کے نام اپنے خصوصی پیغام میں تاکید کی ہے۔

احمد الامام نے "وعدہ صادق 3" آپریشن کی کامیابی پر اسلامی جمہوری ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک ریڈ لائن ہے۔ ایران کی فضائی حدود ریڈ لائن ہیں۔ رہبر معظم انقلاب سرخ لکیر ہیں۔ اسلامی جمہوری ایران کسی بھی طاقت کے سامنے تسلیم نہیں ہو سکتا۔ ایران، اپنی عسکری طاقت اور ایٹمی پروگرام کو ایمان اور حب الوطنی کی بنیاد پر مضبوط بنا رہا ہے تاکہ ایک خودمختار اور مزاحمتی ملک کی حیثیت سے باقی رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آپریشن ’وعدہ صادق 3‘ کے ذریعے ایک واضح پیغام دیا ہے۔ اسلامی جمہوری ایران نے مقبوضہ علاقوں کے مرکز پر کاری ضرب لگا کر صہیونی حکومت کے اتحادیوں کو سمجھا دیا ہے کہ وہ اپنے جائز دفاعی حق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اب بات چیت اور خاموشی کا وقت گزرچکا ہے۔

احمد الامام نے ایرانی کمانڈرز کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال فرماتا ہے: "جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید ہوئے، انہیں مردہ نہ سمجھو، وہ زندہ ہیں اور اپنے رب کے ہاں رزق پارہے ہیں۔"

"مومنین میں سے ایسے مرد بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے گئے وعدے کو سچ کر دکھایا؛ کچھ اپنی قربانی پیش کر چکے اور کچھ انتظار میں ہیں، مگر انہوں نے اپنے عہد میں ذرہ برابر بھی تبدیلی نہیں کی۔" ہم جنرل سلامی، جنرل باقری اور جنرل حاجی‌زاده جیسے عظیم کمانڈروں کی شہادت پر ایران اور پوری امتِ اسلامی کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ان کی شہادت ایک بڑا نقصان ہے، مگر اس سے مقاومتی بلاک کو ہرگز کمزور نہیں کوگا۔ دنیا بھر کے مجاہدین اور حریت پسند ایک جسم کی مانند ہیں اور آج سب اس غم میں شریک ہیں۔ ان عظیم کمانڈروں کا خون ہمیں اپنی راہ میں مزید ثابت قدم رکھے گا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ مقاومتی محاذ اپنے عظیم کمانڈروں کی شہادت سے مزید مضبوط ہوا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ ایران جو مقاومت کا مرکز و دارالحکومت ہے، نے اپنے کمانڈروں کی شہادت کے فورا بعد صہیونی حکومت کو پوری شدت کے ساتھ جواب دیا اور مقبوضہ سرزمین میں اس کی تنصیبات کو پوری قوت سے کچل ڈالا۔

News ID 1934134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha