10 اگست، 2026، 11:12 AM

آنے والا وقت تصور سے بھی بڑھ کر ہوگا، انصار اللہ رہنما کی سعودی عرب کو وارننگ

آنے والا وقت تصور سے بھی بڑھ کر ہوگا، انصار اللہ رہنما کی سعودی عرب کو وارننگ

نصرالدین عامر نے یمن کی آزادی، خودمختاری اور ترقی کے لیے مزاحمتی راستہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے سعودی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں کا حوالہ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن نصرالدین عامر نے سعودی عرب اور اس سے وابستہ قوتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتظار میں جو کچھ ہے وہ تصور سے بھی آگے ہوگا۔

نصرالدین عامر نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں اور عناصر کو آنے والے حالات کا سامنا ایک ایسے مرحلے میں کرنا پڑے گا جو ان کے اندازوں سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔

انہوں نے یمن کے مستقبل کو آزادی، خودمختاری، خوشحالی اور ترقی سے وابستہ قرار دیتے ہوئے مزاحمت اور جدوجہد کے راستے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران سعودی فوجی ٹھکانوں اور اسلحہ مراکز کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1940615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha