مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جہان شاہی نے جنوب مشرقی علاقوں اور مکران کے ساحلی خطے میں تعینات یونٹوں کے دورے کے دوران کہا ہے کہ بری فوج کی تمام اکائیاں دشمن کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور مکمل جنگی تیاری کے ساتھ ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دشمن کی حقیقی صلاحیتیں اور کمزوریاں عوام کے سامنے آشکار ہو چکی ہیں، جبکہ ایرانی مسلح افواج اور عوام کے پختہ عزم کے سامنے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا ہے۔
امیر جہان شاہی کے مطابق مسلح افواج کی بھرپور تیاری اور مختلف محاذوں پر مجاہدین کی عوامی حمایت نے نہ صرف قومی یکجہتی کو مضبوط کیا بلکہ دشمن کے تمام اندازے بھی ناکام بنا دیے۔
بری فوج کے کمانڈر نے زمینی جنگ سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ اور عسکری تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بری فوج گزشتہ برسوں کے دوران مسلسل اور تخصصی تربیتی پروگراموں کے ذریعے ہر قسم کے زمینی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار کر چکی ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور بازدار جواب دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ حالات نے ثابت کیا ہے کہ دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ایرانی قوم کا عزم اور حوصلہ بھی ملک کی طاقت کا اہم ستون ہے۔ ایرانی عوام ہمیشہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور اپنی حمایت کے ذریعے دشمن کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روکے رکھا ہے۔
امیر جہان شاہی نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں فوری ردعمل دینے والی فورسز، اسپیشل یونٹس، ڈرون، توپخانے اور بکتر بند دستوں کی مؤثر موجودگی ملکی سرحدوں کے تحفظ اور پائیدار امن و سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ