24 اکتوبر، 2025، 5:00 PM

رہبر انقلاب کے دوٹوک موقف نے دشمنوں کی مصنوعی دھاک ختم کردی، آیت‌الله سعیدی

رہبر انقلاب کے دوٹوک موقف نے دشمنوں کی مصنوعی دھاک ختم کردی، آیت‌الله سعیدی

امام جمعہ قم نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کے باوقار اور دوٹوک مؤقف نے ایرانی قوم کے حوصلے کو بلند کیا اور دشمنوں کی مصنوعی دھاک کو خاک میں ملا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ قم آیت‌الله سید محمد سعیدی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کے بے بنیاد دعوؤں پر جو ردعمل سامنے آیا، اس نے دشمنوں کی مصنوعی دھاک کو توڑ کر رکھ دیا اور ایرانی قوم کے حوصلے کو تقویت دی۔

انہوں نے مصلائے قدس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب کی جانب سے حالیہ ملاقات میں علمی و ورزشی شعبوں کے نمایاں افراد سے گفتگو کو جهاد تبیین کی عملی مثال قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی نسل کی جنگیں جسمانی نہیں بلکہ ادراک اور شعور کی سطح پر لڑی جا رہی ہیں، اسی لیے رہبر انقلاب نے جهاد تبیین کا فتوی دیا تاکہ نرم ہتھیار اور شعور کے ذریعے دشمن کے حملوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔

امام جمعہ قم نے رہبر انقلاب کی تازہ ترین ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ خود کو مقبول ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور دعوی کرتا ہے کہ اس نے ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کر دیا ہے، جس پر رہبر انقلاب نے فرمایا: "اسی خوش فہمی میں رہو"۔

 آیت‌الله سعیدی نے کہا کہ رہبر انقلاب کے دوٹوک مؤقف نے نہ صرف ایرانی قوم کے حوصلے کو بلند کیا بلکہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا۔ یہی اسلامی جمہوری ایران کی طاقت و اقتدار کا مظہر ہیں۔

News ID 1936100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha