22 جون، 2025، 5:38 AM

قم میں مکمل امن و امان کی فضا قائم ہے

قم میں مکمل امن و امان کی فضا قائم ہے

قم کی صوبائی کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کے ترجمان مرتضیٰ حیدری نے کہا کہ شہر مقدس قم اور پورے صوبے میں مکمل امن و سکون اور اطمینان کی فضا قائم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ٹی وی نے بھی اب سے کچھ دیر پہلے فردو کے بعض حصوں پر ناشناس ذرائع سے حملوں کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فردو سمیت تین جوہری مقامات کو کچھ عرصہ قبل خالی کرا لیا گیا تھا اور افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو ان مقامات سے ہٹا دیا گیا تھا، لہذا تابکاری کے رساؤ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

قم کی صوبائی کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کے ترجمان مرتضیٰ حیدری نے کہا: شہر مقدس قم اور پورے صوبے میں مکمل امن و سکون اور اطمینان کی فضا قائم ہے۔

چند گھنٹے قبل قم میں فضائی دفاعی نظام فعال ہوا اور دشمن کے متخاصم اہداف کی نشاندہی کی گئی جس کے دوران فردو کے ایٹمی مرکز کے کچھ حصے کو دشمن کے فضائی حملے کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

اصفہان کے ڈپٹی گورنر برائے سیکیورٹی نے کہا: کچھ دیر قبل اصفہان اور نطنز، کاشان میں فضائی دفاعی نظام نے متخاصم اہداف کا مقابلہ کرنے کے لیے کارروائی شروع کی اور اس دوران چند دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی ہیں۔

News ID 1933757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha