مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک اعلامیے میں کمانڈر میجر جنرل محمد سعید ایزدی المعروف حاج رمضان کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مجاہدِ اسلام میجر جنرل محمد سعید ایزدی المعروف حاج رمضان دہشت گرد صہیونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔ ان کی شہادت پر امام زمانہ (عج)، رہبر معظم انقلاب، ان کے صابر و پُرعزم لواحقین اور ان کے ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہیں۔
شہید ایزدی راہِ حق و فضیلت پر گامزن رہے اور بالآخر شہادت کے مقام پر فائز ہوئے جس کے وہ حقدار تھے۔ ان کی شجاعت، زہد، تقویٰ اور استقامت نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
شہید کی ابتدائی تشییع ہفتہ 28 جون کو تہران میں دیگر شہید کمانڈروں کے ساتھ ہوگی جس کے بعد پیر کے دن ان کے آبائی شہر "سنقر کلیایی" صوبہ کرمانشاہ میں تشییع کی جائے گی اور
جمعرات کو مقدس شہر قم میں ان کی تدفین حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ