شہید سلیمانی اور مہدی مہندس کے پیکر کربلا پہنچ گئے

سپاہ قدس کے سربراہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر کے پاک پیکر تشییع اور طواف کے لئے کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپاہ قدس کے سربراہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر کے پاک پیکر تشییع اور طواف کے لئے کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کربلا معلی میں دونوں شہیدوں کے جنازوں کی تشییع کے بعد انھیں تشییع اور طواف کے لئے نجف اشرف منتقل کیا جائے گا اور نجف اشرف میں تشییع اور حرم علوی میں طواف کے بعد شہید سلیمانی کے پیکر پاک کو ایران کے مقدس شہر مشہد منتقل کیا جائے گا ، جہاں کل شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ ہوگی اور پیر کے دن تہران میں انھیں ہاتھوں پر اٹھایا جائےگا اور منگل کے دن شہید قاسم سلیمانی کو ان کے آبائی وطن کرمان میں سپرد خاک کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کو بغداد کے ایئر پورٹ کے قریب امریکہ نے ایک بزدلانہ اور مجرمانہ ہوائی حملے میں شہید کردیا تھا۔ قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی شہادت کے بعد ایران اور عراق سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوگ اور عزا کی فضا چھا گئی ہے۔

News Code 1896756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =