شہید سلیمانی اورشہیدابو مہدی مہندس  کے پیکروں کی کربلائے معلی میں شاندارتشییع

ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ اور اسلامی ، انسانی اور اخلاقی اقدار کے حامل شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈرشہید ابو مہدی مہندس اور ان کے ساتھیوں کے پاک پیکروں کی کربلائے معلی میں عظيم الشان تشییع ہوئی ہے اور اس کے بعد شہیدوں کے پیکروں کو حرم مطہر کا طواف کرایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈرشہید ابو مہدی مہندس اور ان کے ساتھیوں  کے پاک پیکروں کی کربلائے معلی میں عظيم الشان  تشییع ہوئی ہے اور اس کے بعد شہیدوں کے پیکروں کو حرم مطہرکا طواف کرایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق شہیدوں کے پیکروں کو کربلا کے بعد نجف اشرف منتقل کیا جائےگا۔ جہاں شہداء کے پیکروں کو حرم علوی کا طواف کرایا جائے گا ۔  حرم علوی کے طواف کے بعد شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے پیکر پاک کو مشہد مقدس منتقل کیا جائے گا جہاں کل ان کی تشییع جنازہ اور حرم رضوی کا طواف کرایا جائےگا۔ پیر کے دن شہید قاسم سلیمانی کی دارالحکومت تہران اور قم میں تشییع جنازہ ہوگی اور منگل کے دن  دنیائے اسلام اور ایران کے مایہ ناز اور قابل فخر ، اسلامی ، انسانی اور اخلاقی اقدار کے حامل عظیم اسلامی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے آبائی وطن کرمان میں سپرد خاک کردیا جائےگا۔ واضح رہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کو بغداد کے ایئر پورٹ کے قریب امریکہ نے ایک بزدلانہ اور مجرمانہ حملے میں شہید کردیا تھا۔ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران اور عراق سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوگ کی فضا چھا ئی ہوئی ہے اور مظلوموں کے حامی اوراسلام کے مایہ ناز کمانڈر کی جدائی پر ہر آنکھ اشکبار اور پرنم ہے۔

News Code 1896759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =