19 اکتوبر، 2025، 7:26 PM

قم، موساد کے جاسوس کو پھانسی دے دی گئی

قم، موساد کے جاسوس کو پھانسی دے دی گئی

قم میں صہیونی ایجنسی کے لئے جاسوسی کرنے والے کو پھانسی دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم میں بدنام زمانہ صہیونی ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی عدلیہ کے سربراہ سید کاظم موسوی نے کہا کہ موساد سے وابستہ ایک جاسوس کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

موسوی کے مطابق، مجرم کو ملک میں فساد پھیلانے اور تباہی مچانے کے الزامات میں سزا سنائی گئی تھی، جسے سپریم کورٹ نے برقرار رکھا اور رحم کی اپیل مسترد کردی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ مجرم نے اکتوبر 2023 میں صہیونی حکومت کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کا آغاز کیا تھا اور فروری 2024 میں گرفتار کیا گیا۔

مکمل انٹیلی جنس تحقیقات، شواہد کی فراہمی اور مجرم کے اعتراف کے بعد یہ ثابت ہوا کہ وہ صہیونی ویب سائٹس کو معلومات فراہم کررہا تھا۔

مجرم پر موساد کے افسر سے خفیہ تعاون، جاسوسی اور حساس معلومات کی ترسیل کے الزامات تھے۔

News ID 1936020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha