مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آذری ذرائع کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 3 جولائی کو آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اس دورے کے دوران صدر پزشکیان آذربائیجان کے شہر خانکندی میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں خطے میں اقتصادی روابط اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
یاد رہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے حال ہی میں ایرانی صدر کو اس اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ