مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی جوہری ادارے کے سربراہ محمد البرادعی نے شام کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکہ کے حالیہ الزامات اور اسکی یکطرفہ کارروائی اور اسرائیل کے حملے پر شدید تنقید کی ہے۔ البرادعی نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسنے شام کے مخفی ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو کوئی اطلاعات فراہم نہیں کیں اور اس کے خلاف اسرائیل کے ذریعہ یکطرفہ کاروائی کی گئی جو قابل مذمت ہے البرادعی نے کہا کہ امریکہ نے بین الاقوامی قانونی ادارے کو حقائق کے بارے میں جاننے کا موقع ہی نہیں دیا برادعی نے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ کارروائی سے عالمی اداروں کی کارروائی غیر مؤثر ہو جاتی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی جوہری ادارے کو نظر انداز کررہا ہے گذشتہ ستمبر میں شام میں ایٹمی تنصیبات کے بہانے سے اسرائیل نے شام پر حملہ کرکے ان تنصیبات کو تباہ کردیا تھا۔اور اس کے شواہد اور نقشہ اب بین الاقوامی ایٹمی ادارے کو پیش کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ