12 اکتوبر، 2023، 12:09 PM

صہیونی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، جارحیت کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ

صہیونی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، جارحیت کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ

نتن یاہو نے بدھ کی رات کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے دوران غزہ کے خلاف مزید جارحیت اور ملکی حالات کے بارے میں مخالفین سے مذاکرات کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے غزہ میں مقاومتی گروہوں کے خلاف آپریشن کے بارے میں دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ آج مشترکہ کابینہ تشکیل دی گئی ہے جس کے بعد حماس کے خلاف اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

غزہ کے خلاف جنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حماس کے خلاف تمام امکانات کو استعمال کریں گے۔ حملے کا آغاز کردیا امریکہ سے بھی امداد مل گئی ہے اب صرف امریکی بحری بیڑے کے پہنچنے کا انتظار ہے۔

اس سے پہلے وزیرجنگ یووا گیلانٹ نے کہا تھا کہ کابینہ کی میٹنگ کے بعد حماس کو نابود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک سخت ترین دور سے گزر رہا ہے اور ہم ایسے دشمن کا سامنا کررہے ہیں جس کو ہر حال میں مٹ جانا چاہئے۔

دوسری طرف صہیونی ریڈیو نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز کابینہ کا دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں دائیں بازو کے مزید پانچ اراکین حلف اٹھائیں گے۔

اسرائیلی حکمران اتحاد نے نئی کابینہ تشکیل دینے کے منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1919326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha