12 اکتوبر، 2023، 2:05 PM

غزہ پر اسرائیلی جارحیت: شہدا کی تعداد 1200سے تجاوز، امریکی وزیر خارجہ کا دورہ مقبوضہ فلسطین

غزہ پر اسرائیلی جارحیت: شہدا کی تعداد 1200سے تجاوز، امریکی وزیر خارجہ کا دورہ مقبوضہ فلسطین

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

جہاں اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص رہائشی مکانات اور مصروف محلوں کے خلاف اپنے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، وہیں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے بھی اپنے دفاع میں تل ابیب کے خلاف نئے میزائل حملوں کی تیاری کی ہے۔

غزہ کے شہداء کی تعداد 1203 تک پہنچ گئی

فلسطینی ذرائع نے غاصب صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملوں کے تسلسل کے بعد غزہ میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی سرکاری ذرائع کے مطابق غزہ میں شہداء کی تعداد 1203 ہوگئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک 1,203شہید اور 5,763 زخمی ہوگئے ہیں۔

جبالیا بم دھماکے میں 15 شہید

اب تک امدادی ٹیمیں غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا میں ایک مکان کے ملبے تلے سے 15 شہداء کی لاشیں نکال چکی ہیں۔

تل ابیب کی حمایت کے تسلسل میں؛ امریکی وزیر خارجہ مقبوضہ علاقوں میں داخل ہو گئے

غزہ پر اسرائیلی جارحیت: شہدا کی تعداد 1200سے تجاوز، امریکی وزیر خارجہ کا دورہ مقبوضہ فلسطین

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے حماس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ بلنکن کل عمان میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ انٹونی بلنکن کل عمان میں ارن کے شاہ عبداللّٰہ دوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

امریکا کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے حملوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

News ID 1919330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha