12 اکتوبر، 2023، 3:10 PM

الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونی فوج کی ہلاکتوں میں اضافہ

الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونی فوج کی ہلاکتوں میں اضافہ

عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونی فوجیوں اور شاباک سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے صیہونی رجیم نے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

صیہونی میڈیا کے اعتراف کے مطابق الاقصی طوفان آپریشن کے دوران صیہونی رجیم کے 220 فوجی، 47 پولیس اور  شباک سیکورٹی فورسز کے 8 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

 غزہ میں97 صیہونی فوجی گرفتار

عبرانی زبان کی واللا نیوز سائٹ نے بھی خبر دی ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ میں اپنے 97 فوجیوں کی گرفتار کا اعتراف کیا ہے۔

ایک اور خبر میں، عبرانی ذرائع نے سدیروت قصبے پر القسام بریگیڈ کے نئے راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔ صیہونی رجیم کے چینل 12 نے بتایا ہے کہ اس حملے میں دو صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔

مقبوضہ زمینوں کی شاہراہوں اور سڑکوں پر اشتہاری اسکرین بورڈز کو ہیک کر لیا گیا۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے صہیونی شہروں میں اسکرین بورڈز کو ہیک کرنے میں حماس کے سائبر یونٹ کی کارروائی کی تصاویر نشر کی ہیں جن میں فلسطینی پرچم اور مزاحمتی کارروائیوں کو دکھایا گیا ہے۔

اس سائبر حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمام مزاحمتی یونٹس اب بھی پوری قوت کے ساتھ جنگ کو آگے بڑھا رہے ہیں اور غزہ پر صیہونی رجیم کی بے اندھا دھند اور پناہ بمباری کے باوجود مزاحمت کی عسکری اور سائبر صلاحیتں متاثر نہیں ہوئی ہیں۔

News ID 1919332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha