12 اکتوبر، 2023، 3:06 PM

صیہونی رجیم تیزی سے زوال کی طرف جارہی ہے، جنرل موسوی

صیہونی رجیم تیزی سے زوال کی طرف جارہی ہے، جنرل موسوی

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ صیہونی حکومت الاقصیٰ طوفان آپریشن میں مزاحمتی فلسطینی عوام کے ہاتھوں ہونے والے بھاری نقصان اور ناقابل تلافی شکست کی وجہ سے تیزی سے زوال کی راہ پر گامزن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ کئی فوجی افسران کے عہدے پر ترقی کی تقریب میں کہا کہ فلسطین کے نوجوان اور بہادر عوام کی جانب سے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے پیچیدہ منصوبہ بندی نے دشمن کو  شدید خوف زدہ اور الجھن میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی رجیم کی فوجی اور انٹیلی جنس ناکامیوں نے غاصبوں کو گزشتہ 75 سالوں کی بدترین صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔
 اور صیہونیوں کی ایک بڑی اور ریکارڈ تعداد کا مزاحمت کے ہاتھوں ہلاک، زخمی اور گرفتار ہونا ان کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے جو بے گناہ اور مظلوم فلسطینیوں کے خون کا ایک ہلکا سا انتقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج فلسطینی جوانوں نے ایمان اور امید کی بنیاد پر شاندار فتح  حاصل کی ہے جس نے دنیا کو انگشت بدندان کر دیا ہے۔

میجر جنرل موسوی نے یاد دلایا کہ یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ مغربی میڈیا عالمی استکبار کے ایما پر ظالم اور مظلوموں کو برعکس (اسرائیلیوں کو مظلوم) دکھا رہا ہے اور اس طفل کش رجیم کی حمایت کرنے والے ممالک نہ صرف فلسطینی عوام اور غزہ کے معصوم بچوں، خواتین اور بے گھر افراد کے خلاف ہونے والے جرائم سے آنکھیں چراتے ہیں  بلکہ وہ اس وحشی رجیم کو ہتھیار فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج غزہ شدید ترین دباؤ اور خوف ناک محاصرے کا شکار ہے کیونکہ غاصب صیہونی رجیم نے غزہ کے عوام کا پانی اور بجلی تک بند کر رکھا ہے۔

جب کہ عالمی میڈیا، انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے دعویداروں نے جان بوجھ کر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور فلسطین اور غزہ کے معصوم عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و جبر کے بارے میں دنیا کے بہت سے لوگوں کو جاننے سے محروم کر دیا ہے۔

جنرل موسوی نے اس امید کا اظہار کیا کہ جعلی اسرائیلی رجیم کے ظلم و بربریت سے دنیا کے آزاد لوگوں میں صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے نفرت بڑھے گی۔

آج ضروری ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان، آزاد فکر انسان اور الٰہی مذاہب کے پیروکار مظلوم فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پر غاصب صیہونی رجیم کے جرائم کی مذمت کریں اور دنیا بھر میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں آواز اٹھنی چاہئے۔

News ID 1919331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha