25 فروری، 2024، 11:42 AM

غزہ میں غاصب صہیونیوں کے مقابلے میں مقاومت کی فتح یقینی ہے، جنرل سلامی

غزہ میں غاصب صہیونیوں کے مقابلے میں  مقاومت کی فتح یقینی ہے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مقاومت کو غاصب صہیونی حکومت پر فتح نصیب ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت معصوم بچوں اور بے گناہ خواتین کا قتل عام کرکے فتح حاصل کرنا چاہتی ہے۔ فلسطینی عوام نے اسرائیلی وحشیانہ حملوں کے باوجود اتحاد اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ کئی مہینوں کے دوران فلسطینی مقاومت کے عزم و ارادے نے ثابت کردیا ہے کہ غزہ میں صہیونیوں کو شکست اور مقاومت کو فتح نصیب ہوگی۔

انہوں نے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ایرانی عوام انتخابات میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے تاریخ رقم کریں گے۔ دشمن انتخابات سے پہلے ملکی امن و امان کو خراب کرنا چاہتے  ہیں لیکن ایرانی عوام کو بخوبی علم ہے کہ یہ انتخابات ایرانی عوام اور دشمنوں کے درمیان ایک مقابلہ ہے۔

سیاسی میدان میں بھی عوام دشمن کو دندان شکن جواب دیتے ہوئے شکست سے دوچار کردیں گے۔

News ID 1922152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha