24 نومبر، 2023، 4:39 PM

غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام اور مقاومت کے ہاتھ میں ہے، ایرانی وزیرخارجہ

غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام اور مقاومت کے ہاتھ میں ہے، ایرانی وزیرخارجہ

عبداللہیان نے کہا کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ صہیونی حکومت نہیں بلکہ مقاومت اور فلسطینی عوام غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ نے قطر کے دورے کے دوران میزبان ملک کے اعلی حکام اور حماس کے اعلی رہنماوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیں پیغام بھیجا ہے کہ جنگ کا دائرہ بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو جواب دیا ہے کہ وہ صہیونی حکومت کی حمایت اور ہتھیار فراہم کرکے جنگ کو بڑھا رہا ہے۔ امریکہ غلط فہمی کا شکار ہے کہ غزہ کے عوام کی خواہشات کے برعکس وہ غزہ میں حکومت تشکیل دے سکتا ہے۔

عبداللہیان نے کہا کہ اگر امریکی مدد نہ ہوتی تو اسرائیل غزہ میں جنگ جاری نہیں رکھ سکتا تھا۔ پریس ٹی وی کے مطابق دوحہ میں ایرانی وزیرخارجہ نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں جنگ بندی کو مقاومت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے۔ ایرانی قیادت، صدر، حکومت اور ایران کے عوام کی بھرپور حمایت، نیز مسئلہ فلسطین اور اس کے عوام کے لیے ایرانی وزیر خارجہ کی خاص طور پر غزہ کے خلاف جاری اسرائیلی جنگ کے دوران فعال سفارتی حمایت کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یمن، عراق اور لبنان میں سرگرم مقاومتی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ 

News ID 1920173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha