12 جون، 2024، 3:09 PM

حماس نے جنگ بندی قبول کرلی، رسمی پیغام موصول ہوگیا ہے، وائٹ ہاؤس

حماس نے جنگ بندی قبول کرلی، رسمی پیغام موصول ہوگیا ہے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ حماس کی طرف سے جنگ بندی قبول کرنے پر مشتمل پیغام موصول ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی قبول کرنے پر مبنی پیغام موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو سیکورٹی کونسل نے منظور کرلیا تھا جس کے بعد فلسطینی تنظیم حماس نے بھی مثبت جواب دیتے ہوئے قطر اور مصر کے ذریعے امریکہ کو پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کے جواب کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا کہ حماس نے قرارداد کے بارے میں مثبت اور حوصلہ افزا جواب دیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے تین مراحل پر مشتمل منصوبہ پیش کیا تھا جس میں جنگ بندی، قیدیوں کا تبادلہ، صہیونی فورسز کا انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو شامل ہے۔

News ID 1924625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha