26 نومبر، 2023، 8:04 AM

بحیرہ عرب میں صہیونی جہاز پر نامعلوم افراد کا حملہ

بحیرہ عرب میں صہیونی جہاز پر نامعلوم افراد کا حملہ

جنگ بندی کے نفاذ سے قبل گذشتہ جمعرات کی شب ایک اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس میں آگ لگ گئی تھی۔ صہیونی ذرائع نے ابھی تک اس خبر کا انکشاف نہیں کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نیوز سائٹ نے اپنے خصوصی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے آغاز سے چند گھنٹے قبل گذشتہ جمعرات کو بحیرہ عرب میں ایک اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق جہاز کو شمالی بحر ہند میں نشانہ بنایا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

اس خبر کے جواب میں صہیونی کان نیوز چینل کے شعبہ عرب امور کے سربراہ روئی کائس نے کہا کہ اس خبر کی صداقت یا اس جہاز کی اسرائیل کی ملکیت کے ثبوت کی اسرائیلی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، ایک نیوز بلنڈر میں مذکورہ صیہونی چینل نے المیادین میں بتائی گئی معلومات سے زیادہ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس سے قبل یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ اگر غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی غاصب افواج کی فوجی کارروائیاں جاری رہیں تو یہ یمنی کی طرف سے جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ یمن میں انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے کہا ہے کہ قابض حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر سرپرائز آپریشن فلسطینیوں اور اہل غزہ کی فتح تک جاری رہے گا۔

News ID 1920189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha