7 مارچ، 2024، 10:33 AM

اپنی جغرافیائی حدود پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے، ایرانی وزارت خارجہ

اپنی جغرافیائی حدود پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے، ایرانی وزارت خارجہ

ناصر کنعانی نے کویت اور عرب امارات کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے خلیج فارس میں واقع جزائر کو ایران کا جرء لاینفک قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کویت کے امیر کے دورہ عرب امارات کے بعد جاری بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جزائر پر کسی کا دعوی ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں واقع جزائر ابوموسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک ایران کا حصہ ہیں جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ عرب امارات اور کویتی اعلی حکام کے مشترکہ بیان ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جس کی سیاسی اور سفارتی سطح پر کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی جغرافیائی حدود پر کسی قسم کے مذاکرات کے تیار نہیں ہے۔ کویت کی جانب سے آرش گیس فیلڈ پر بھی یکطرفہ دعوی کسی حیثیت کا حامل نہیں ہے۔

کنعانی نے ایران اور کویت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کا بہترین حل فریقین کے درمیان مذاکرات اور درمیان راستہ نکالنا ہے۔ ایران کویت کے ساتھ دوطرفہ معاملات پر گفتگو کرنے کے لئے مکمل آمادہ ہے۔

News ID 1922438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha