مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے امارات کی جانب سے ایران کے تین جزیروں بڑا تنب ، چھوٹا تنب اور ابوموسی کے بارے میں اظہارات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردے اورایران کےتینوں جزیروں کے بارے میں مذاکرات بے معنی ہیں۔
قومی سلامتی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تین جزائر تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسی ایرانی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہیں اورامارات کی جانب سے ایرانی سرزمین کے بارے میں مذاکرات کی بات غیر منطقی ، بے معنی اور ایران اندرونی معاملے میں مداخلت ہے۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ ایران نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ روابط رکھنے کی پالیسی پر قائم ہے ایران دونوں ممالک کے درمیان موجود ابہامات کو دور کرنے کے لئے بھی آمادہ ہے البتہ امارات کی جانب سے بے بنیاد اظہارات پر ایران کو تشویش ہے اورایران اپنی ارضی سالمیت پر کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کرےگا۔
آپ کا تبصرہ