7 مارچ، 2024، 12:43 PM

ایران نے حالیہ عام انتخابات کے دوران متعدد سائبر حملوں کوناکام بنا دیا

ایران نے حالیہ عام انتخابات کے دوران متعدد سائبر حملوں کوناکام بنا دیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ عام انتخابات کے دوران دشمنوں کے درجنوں سائبر حملوں کو ناکام بنادیا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے نیشنل سینٹر فار اسپیس نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وقت شناس عوام نے اس بار کے انتخابات میں ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ عوام اور پولنگ بوتھوں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کے لئے دشمن کی سازشیں اور دباؤ کا ان پر کوئي اثر رہا ہے نہ رہے گا۔

ایران کے نیشنل سینٹر فار اسپیس نے بتایا ہے  کہ دشمنوں نے انتخابات کے زمانے میں ایک پیچیدہ سائبر سازش تیار کی تھی جس کے تحت ملک کے نیٹ ورک، سسٹمس اور نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا جانا تھا لیکن ملک میں سائبر سیکورٹی کے ذمہ دار اداروں کی جانب سے بر وقت کارروائي سے انتخابات سے قبل کئي منصوبے ناکام بنا دیئے گئے۔

حالانکہ انتخابات کے دن بھی الیکشن کے انعقاد کے عمل میں خلل ڈالنے کے لئے دشمنوں کی طرف سے کئي کوششيں کی گئيں لیکن اس طرح کے تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گيا۔

News ID 1922447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha