2 جون، 2024، 4:25 PM

چینی سفیر کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی، احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

چینی سفیر کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی، احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

ایران کی وزارت خارجہ نے چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ اجلاس کے حتمی بیانئے کے پیراگراف 26 میں بے بنیاد دعووں کی چین کی جانب سے حمایت پر ایران میں چین کے سفیر کونگ پیو کو طلب کیا۔

مہر نیوز کے مطابق، چین اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ اجلاس کے حتمی بیان کے پیراگراف نمبر 26 میں چینی حکومت کی جانب سے بے بنیاد دعووں کی حمایت کے دہرائے جانے کے بعد پیر کو تہران میں چینی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ایران کا احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔

چینی سفیر کے ساتھ ملاقات میں وزیر خارجہ کے معاون اور محکمہ خلیج فارس کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی بیک نے ایران اور چین کے درمیان خصوصی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اور ضروری اصولوں میں سے ایک ہے۔ 

انہوں نے خلیج فارس میں تین ایرانی جزیروں کے اسلامی جمہوریہ ایران کی دائمی ملکیت ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس سلسلے میں کسی بھی فریق کے دعوے کو مسترد کرتا ہے۔

علی بیک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو دیکھتے ہوئے توقع ہے کہ چینی حکومت اس معاملے پر اپنا موقف درست کرے گی۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ وہ کم سے کم وقت میں ایرانی حکومت کے احتجاج کو اپنے ملک کے متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔

News ID 1924457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha