2 جون، 2024، 6:33 PM

ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی دشمنوں کی کوششیں ناکام ہو گئیں، جنرل سلامی

ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی دشمنوں کی کوششیں ناکام ہو گئیں، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ دشمن اسے عالمی سطح پر تنہا نہیں کر سکتے۔

مہر نیوز کے مطابق، میجر جنرل حسین سلامی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایران نے دباؤ اور پابندیوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کر لی ہے اور تہران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی دشمنوں کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا وہ نہیں چاہتے تھے کہ ہم دنیا میں تنہائی کا شکار ہو جائیں۔ کیا آپ آج ایران کو تنہائی کا شکار ملک کہہ سکتے ہیں؟" 

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا کہ شہید صدر کی تدفین کے لیے 63 ممالک سے اعلیٰ سطح کے وفود آئے اور اقوام متحدہ میں سب نے کھڑے ہو کر اس شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، کیا ایران ایک تنہائی کا شکار ملک ہے؟ ؟

انہوں نے مزید سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایران کا دنیا اور خطے کی سیاسی مساوات پر براہ راست اثر اور کردار ہے۔  کیا ایران کے بغیر کوئی مسئلہ حل ہو سکتا ہے؟ کیا ایران کے بغیر توانائی کی سکیورٹی کی ضمانت دی جا سکتی ہے؟ کیا کوئی خطے میں ایران کے بغیر سیاسی امن کی بات کر سکتا ہے؟" کیا ایران کے بغیر یہ ممکن ہے؟

News ID 1924456

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha