13 جون، 2024، 4:13 PM

خلیج عدن میں نئے سیکورٹی واقعے کی اطلاع، برطانوی میری ٹائم کا دعوی

خلیج عدن میں نئے سیکورٹی  واقعے کی اطلاع، برطانوی میری ٹائم کا دعوی

برطانوی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی "ایمبری" نے اطلاع دی ہے کہ خلیج عدن کے مشرق میں تقریباً 129 سمندری میل کے فاصلے پر ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس سے مدد کی درخواست کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ ٹی وی چینل نے برطانوی "ایمبری" میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسے خلیج عدن کے مشرق میں سکیورٹی کے ایک واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ خلیج عدن سے 129 ناٹیکل میل مشرق میں پیش آیا۔

ایمبری میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی نے مزید کہا کہ اس واقعے میں ایک جہاز کو میزائل کا نشانہ بنایا گیا جس پر اس نے مدد کی درخواست کی۔

تاہم ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے مزید معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

News ID 1924656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha