مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ردعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر نسل انسانی اقوام متحدہ کی طرف سے 10 دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کو اپنانے کی کامیابی پر فخر محسوس کرتی ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس کے باوجود انسانی حقوق کا سیاسی مقاصد کے استعمال اور اس سلسلے میں دوہرے معیارات خود انسانی حقوق کے تحفظ میں بڑی رکاوٹ ہیں اور اس طرزعمل سے انسانی حقوق کے ڈھانچے کی سالمیت اور صداقت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
آپ کا تبصرہ