30 جولائی، 2023، 8:18 PM

پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے جلسے کے دوران ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکلات کی اس گھڑی میں ایران پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کی تربیتی نشست کے دوران بم دھماکہ ہونے سے 50 کارکن ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان پاکستانی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے بھی سربراہ ہیں۔

News ID 1918142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha