30 جولائی، 2023، 5:23 PM

اقوام متحدہ کی معاون برائے عراقی امور کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات؛عراق کی صورت حال پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ کی معاون برائے عراقی امور کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات؛عراق کی صورت حال پر تبادلہ خیال

تہران: عراق کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ جینین ہینس پلاسچیرٹ نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اتوار کو تہران میں ایرانی اعلیٰ سفارت کار سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ جینین ہینس پلاسچیرٹ نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اتوار کو تہران میں ایرانی اعلیٰ سفارت کار سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ کی عہدیدار اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عراق کی تازہ ترین  صورت حال اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ہینس پلاسچیرٹ اپنے دورہ تہران دورے کے دوران کئی ایرانی اعلی حکام سے ملاقات اور مشاورت کرنے والی ہیں۔

یاد رہے کہ ہینس پلاسچیرٹ ایک ڈچ سیاست دان اور سفارت کار ہیں جو یکم نومبر 2018 سے عراق کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

News ID 1918139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha