مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے پاکستان میں بم دھماکے میں پچاس سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران واقعے پر نہایت افسوس کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ دوست اور برادر ملک پاکستان میں دہشت گردی کا بزدلانہ اقدام کیا گیا۔
اس واقعے میں ملوث عناصر اپنے غیر انسانی اقدامات کے ذریعے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے مذموم اہداف میں کامیاب نہیں ہوں گے اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
آپ کا تبصرہ