31 جولائی، 2023، 1:27 PM

ایران اور عراق کے تعلقات عوامی اور تمام شعبوں پر محیط ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران اور عراق کے تعلقات عوامی اور تمام شعبوں پر محیط ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی طرف سے عراق میں نمائندہ بلاسخارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کی جڑیں عوام میں ہیں اور یہ تعلقات تمام شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے عراق بلاسخارت کے ساتھ ملاقات کے دوران عراق کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط اور مستحکم ہیں۔ یہ تعلقات عوامی اور تمام شعبوں پر پھیلے ہوئے ہیں اور اس کے اثرات دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ خطے کے بھی مفاد میں ہیں۔

وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق خطے میں ایک اہم ملک ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر سیکورٹی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی معاہدوں پر باریکی کے ساتھ عمل درامد کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ بلاسخارت نے عراق سے متعلق خطے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایران نے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ 
 

News ID 1918147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha