31 جولائی، 2023، 10:20 AM

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

امیر عبداللہیان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ باجوڑ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں پاکستانی قبائلی علاقے باجوڑ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے دھماکے میں شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کا مقابلہ دونوں ملکوں کا مشترکہ ہدف ہے۔ دہشت گردی اس وقت عفریت کی شکل اختیار کرچکی ہے۔
 

News ID 1918146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha