مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کی جانب سے یمن کے دارالحکومت صنعاء اور دیگر شہروں پر میزائل حملوں کی بھرپور مذمت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا کے یمن پر بار بار جارحانہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی بھی پامالی کے مترادف ہیں۔ سویلین تنصیبات اور رہائشی مکانات کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یمنی عوام کی یکجہتی اور حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ یمنی عوام کے پختہ ایمان و عقیدے کا مظہر کا ثبوت ہے۔
انہوں نے اسلامی دنیا، خطے کے ممالک اور اقوام متحدہ سے امریکا، برطانیہ اور صہیونی حکومت کے یمن کے خلاف جارحانہ اقدامات کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ