19 فروری، 2024، 10:02 AM

ایرانی مفادات پر ڈاکہ کسی بھی طور پر برداشت نہیں کریں گے، ترجمان وزارت خارجہ

ایرانی مفادات پر ڈاکہ کسی بھی طور پر برداشت نہیں کریں گے، ترجمان وزارت خارجہ

ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی مقام پر ایرانی مفادات پر دست درازی کی صورت میں جواب دیا جائے گا۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور قوم بحری فلیٹ 86 کی کارکردگی پر فخر کرتی ہے کیونکہ اس گروہ نے کامیابی کے ساتھ دنیا کے گرد چکر لگاکر ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع اور یادگار لمحہ تھا چنانچہ رہبر معظم نے کہا تھا کہ اس سے بین الاقوامی پانیوں میں ایران کی سلامتی کو تحفظ ملا ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ اس کارنامے کے لئے اللہ پر ایمان، بلند ہمت، ترقی یافتہ ٹیکنالوجی اور استقامت کی ضرورت تھی جس کا ہمارے جوانوں نے بہترین ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سیکورٹی فورسز خلیج فارس، خلیج عدن اور بحیرہ کیسپئن سمیت بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی مفادات اور بین الاقوامی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ دنیا کے کسی مقام پر ایرانی مفادات کو خطرات لاحق ہونے کی  صورت میں ایرانی فوج دفاع کے لئے تیار ہوگی۔

News ID 1921995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha