5 مارچ، 2024، 9:50 AM

سپاہی کی زندگی کا ہر لمحہ قیمتی اور قابل قدر ہے، جنرل موسوی

سپاہی کی زندگی کا ہر لمحہ قیمتی اور قابل قدر ہے، جنرل موسوی

ایرانی آرمی چیف نے کہا ہے کہ فوج کا سپاہی تربیت سے لے کر اپنے فرائض کی ادائیگی تک ہر لمحہ نہایت باارزش زندگی گزارتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ فوج کے سپاہی نے اپنی زندگی میں لشکر اسلام کی وردی پہننے کی راہ انتخاب کی ہے جوکہ ان کی بصیرت اور ہوشیاری کی علامت ہے۔

فوج میں نئے بھرتی ہونے والوں کی آوٹ پاسنگ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی ہر حال میں گزرجاتی ہے۔ جس شخص کی زندگی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت اور ملک و قوم کے دفاع میں گزرجائے وہ بہترین زندگی ہے۔ ایسی عمر ختم نہیں ہوتی بلکہ عمل کی صورت میں ذخیرہ ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپاہی کی زندگی کی ابتدا بھرتی کے بعد ٹریننگ سے شروع ہوتی ہے اور پوری زندگی دشمن کے سامنے استقامت اور قوم کے دفاع میں گزرجاتی ہے اسی لئے اس کی زندگی کی بہت زیادہ ارزش ہوتی ہے۔

جنرل موسوی نے کہا کہ فوج میں  تربیت حاصل کرنے کے بعد ڈیوٹیوں پر تعیینات ہونے والوں کے ساتھ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں۔ یہ جوان انقلاب اور ملک کا بہترین انداز میں دفاع کریں گے۔

News ID 1922401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha