5 مارچ، 2024، 1:50 PM

ایرانی وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے جدہ روانہ

ایرانی وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے جدہ روانہ

ایران کے وزیر خارجہ فلسطین کے حوالے سے او آئی سی کے رکن ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے تہران سے جدہ کے لیے روانہ ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان فلسطین کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے تہران سے جدہ کے لیے روانہ ہوگئے۔

یہ اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض اسلامی ممالک کی درخواست پر غزہ کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لینے اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے حملوں اور نسل کشی کو فوری طور پر روکنے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کے حوالے سے منعقد کیا جارہا ہے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ اس اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خیالات اور تجاویز کو بیان کرنے کے علاوہ، بعض ممالک کے حکام اور ہم منصبوں سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ کی جدہ روانگی کے موقع پر سعودی عرب کے سفیر عبداللہ العنزی اور تہران میں اس ملک کے سفارتخانے کی اعلی شخصیات موجود بھی تھیں۔

News ID 1922407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha