27 جنوری، 2026، 6:09 AM

ہم کسی بھی ممکنہ صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں، ایڈمرم شہرام

ہم کسی بھی ممکنہ صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں، ایڈمرم شہرام

ایرانی نیوی کے سربراہ نے دشمن کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی بحریہ کی موجودگی دوستی کا پیغام اور دشمنوں کے لیے وارننگ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے ممکن تیار ہیں۔

تہران میں امام علی (ع) یونیورسٹی میں کیڈٹس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی کے تحفظ اور دشمن کے مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی بحری بیڑا بین الاقوامی پانیوں میں تعینات ہے، جس کا مقصد دیگر ممالک کو دوستی اور تعاون کا پیغام دینا ہے، جبکہ بدخواہ ریاستوں کو واضح انتہائی وارننگ بھی ہے۔

ریئر ایڈمرل ایرانی نے بحری سفارت کاری اور ہمسایہ و دوست ممالک کے ساتھ ہماہنگی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحری طاقت صرف دفاعی نہیں بلکہ خطے میں استحکام کا ایک مضبوط ستون بھی ہے۔

News ID 1937908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha