31 جنوری، 2025، 12:34 PM

ایرانی فوج ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ایڈمرل سیاری

ایرانی فوج ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ایڈمرل سیاری

ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر برائے ارتباطات ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر برائے ہم آہنگی و ارتباطات ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی طاقت کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف خطے میں ایک قائدانہ اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے بلکہ وہ تمام علاقائی پیش رفت پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔

ریئر ایڈمرل سیاری نے مزید کہا کہ دفاعی سفارت کاری مسلح افواج کی ایک اہم طاقت ہے۔ جتنا زیادہ دفاعی سفارت کاری کو فروغ دیا جائے گا اتنا ہی زیادہ ایران دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مضبوط کرسکے گا۔

انہوں نے ایران کی مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے خشکی، فضا اور سمندر میں کئی مشترکہ فوجی مشقیں کی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سطح پر ایک مستحکم اور باوقار مقام کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی شاندار کامیابی کے بعد دشمنوں نے ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور ساکھ کو کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم ایرانی مسلح افواج نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا۔

ریئر ایڈمرل سیاری نے زور دے کر کہا کہ ایرانی فوج کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔ ایران علاقائی طاقت کے طور پر خطے میں نہایت اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کررہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

News ID 1929968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha