مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیل کے تازہ ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے، جس میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
المیادین کے مطابق، قابض صہیونی رژیم کے ایک ڈرون نے پیر کے روز جنوبی لبنان میں حملہ کیا۔ اس ڈرون حملے کے دوران جنوبی لبنان کے شہر صور میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان کے شہر صور کے علاقے الحوش کی سڑک پر پیش آیا۔
تاحال جنوبی لبنان میں ہونے والے اس اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
آپ کا تبصرہ