26 جنوری، 2026، 6:33 PM

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی، لبنانی پارلیمانی اسپیکر کا بیان

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی، لبنانی پارلیمانی اسپیکر کا بیان

لبنانی پارلیمانی اسپیکر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر لبنان اب بھی قائم ہے اور عملدرامد پر زور دیتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ نبیہ بری نے واضح کیا ہے کہ لبنان جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے اور اس کے تحفظ کے لیے مضبوط موقف اختیار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان نہ صرف 2024 میں ہونے والے معاہدے پر قائم ہے بلکہ اس کی مکینزم کمیٹی کے کردار اور ڈھانچے کو بھی مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔

بری نے اسرائیل کے سامنے جھکنے کی خبروں اور افواہوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ایسی خبریں داخلی سطح پر الجھن اور تشویش پیدا کرتی ہیں اور عوام میں غلط فہمیاں پھیلانے کی سازش ہیں۔

پارلیمان کے سربراہ نے کہا کہ مکینزم کمیٹی معاہدے کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے اور اس کا مقصد اسرائیل کی جارحیت کو روکنا، معاہدے کی نگرانی اور خلاف ورزیوں کو روکنا ہے۔ تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ اسرائیل شروع سے ہی اس کمیٹی کو کمزور کرنے اور ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، کیونکہ یہ کمیٹی ایک مؤثر بین الاقوامی میکانزم کے طور پر کام کرسکتی ہے۔

News ID 1937907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha