23 جنوری، 2026، 4:17 PM

ابھی تک غزہ پر بمباری نہ رکی، صہیونی فوج کی جنگ بندی کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری

ابھی تک غزہ پر بمباری نہ رکی، صہیونی فوج کی جنگ بندی کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری

صہیونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے مختلف علاقوں پر زمینی اور توپخانے کے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے باعث انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب شدید سردی اور امدادی سامان کی بندش کے باعث غزہ میں انسانی بحران خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرقی علاقوں میں صہیونی فوج نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جبکہ شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ کے مشرقی حصوں پر اسرائیلی ٹینکوں نے حملے کیے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج کے توپخانے نے مشرقی غزہ شہر کو گولہ باری کا نشانہ بنایا، جبکہ جنوبی غزہ میں رفح شہر کے شمالی علاقوں پر بھی توپخانے سے حملے کیے گئے۔

اسی دوران خان یونس کے مشرقی علاقوں میں صہیونی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر 2025 سے اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 477 فلسطینی شہید اور 1301 زخمی ہو چکے ہیں۔
 

News ID 1937850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha