مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صیہونی حملوں میں شہداء کی تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ خان یونس کے مشرق میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں ایک کم سن فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔ اسی طرح، رفح شہر کے مشرقی علاقے الجنینہ میں ایک رہائشی گھر پر بمباری کے باعث ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا۔
درایں اثناء شہاب نیوز نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے رکن صلاح البردویل اپنی اہلیہ سمیت صیہونی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق البردویل اور ان کی اہلیہ اس وقت شہید ہوئے جب وہ خان یونس کے علاقے النواصی میں واقع اپنے خیمے میں نماز تہجد کے دوران سجدے میں تھے۔
حماس نے صلاح البردویل کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا خون ہمارے عزم کو مزید تقویت دے گا۔ دشمن ہماری استقامت اور مزاحمت کو ہرگز کمزور نہیں کرسکتا۔
آپ کا تبصرہ