25 مارچ، 2025، 10:21 PM

رہنماؤں کی شہادت سے صیہونی حکومت کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہوں گے، حماس

رہنماؤں کی شہادت سے صیہونی حکومت کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہوں گے، حماس

حماس نے فلسطینی رہنما جبر عمار کی شہادت پر تعزیتی پیغام کہا ہے کہ رہنماؤں کی شہادت سے صیہونی حکومت کے ناپاک مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے ایک بیان میں قومی رہنما جبر عمار المعروف ابوعلی کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ فلسطینی رہنماؤں کو شہید کرنے سے صیہونی حکومت کے ناپاک مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ جبر عمار آج اسرائیلی قابض فورسز کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ ابوعلی کی شہادت پر فلسطینی قوم اور عرب و امت مسلمہ کو تعزیت پیش کی جاتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جبر عمار 1967 کے بعد سے مزاحمت کے علمبردار تھے اور انہوں نے 14 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارے۔ 1983 میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت آزادی کے بعد وہ اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے طویل عرصے تک جلاوطنی میں رہے اور آخرکار غزہ میں شہید ہوئے۔

حماس نے کہا کہ نتن یاہو اور ان کی انتہا پسند کابینہ جنگی جرائم اور نسل کشی کے ذریعے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

News ID 1931377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha