26 مارچ، 2025، 9:38 AM

یمنی مسلح افواج کا صہیونی اور امریکی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملہ

یمنی مسلح افواج کا صہیونی اور امریکی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملہ

یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے بیان کے مطابق اس آپریشن کا بنیادی ہدف امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومن تھا، جو یمن پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی جارحیت کے جواب میں ہم نے طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومن کو نشانہ بنایا ہے۔ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے، ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یمنی فورسز نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اس کے ڈرون یونٹ نے مقبوضہ یافا میں کئی اسرائیلی فوجی اہداف پر کامیاب حملے کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی کامیابی سے اپنے انجام کو پہنچی ہے۔ یمنی مسلح افواج جارحیت کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گی۔

News ID 1931384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha